نیب کو سرکاری ملازمین کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیا

نیب کو سرکاری ملازمین کو براہ راست انکوائری سے روک کر سول سیکرٹریٹ میں سیل قائم کردیا۔

پنجاب حکومت نے نیب شکایات کی تحقیقات کیلئے سول سکریٹریٹ میں اکاؤنٹیبیلٹی فیسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا۔سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کو ملنے والی شکایت  سیل کو بھیجی جائے گی جو اس شکایت کو محکمہ کو بھیجے گا۔ سیکرٹری سروسز کنوینر جبک سیکرٹری آئی اینڈ سی ، سیکرٹری ریگولیشن اکاؤ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن سیل کے ممبران ہوں گےسیکرٹری قانون بھی اکاؤنٹبلیٹی فیسیلیٹیشن سیل میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو ملنے والی شکایت اکاؤ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن  سیل کو بھیجی جائے گی جو اس شکایت کو محکمہ کو بھیجے گامتعلقہ محکمہ اس شکایت کی ابتدائی انکوائری کرے گا  اور اپنی سفارشات ریگولیشن اکاؤ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن کو ارسال کرے گاریگولیشن اکاؤنٹبلیٹی فیسلیٹیشن محکمہ کی سفارشات نیب کوبھجوادے گا ، یہ تمام امور دو ماہ کے اندر انجام دینا ضروری ہوں گےجس سرکاری افسرپر الزام ہوگا اسے بھر دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری آفیسر کے خلاف ہونے والی انکوائری کو خفیہ رکھاجائےگانیب سے کوارڈنیشن کرنے کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔اکاؤ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

Back to top button