قومی اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی پیش کردہ قرارداد  منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق زندگی کا حق سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے ،ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے ناکہ کسی دوسری صورت میں، یہ ایوان سوات اور سرگودھا میں جتھوں کے حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ایوان ان ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

سی آئی اے ختم کرکے کرائم آرگنائزڈ یونٹ قائم

قرارداد کے مطابق کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سےاقلیتوں سمیت تمام شہریوں کی حفاظت و یقینی بنائے کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں ۔ ایوان عدلیہ سے توقع کرتا ہے کہ وہ ان کیسز میں فوری اور تیز انصاف کو یقینی بنائیں گی ۔

Back to top button