ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا تاہم فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ماہر موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ ہفتے کے روز میچ کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فائنل کےلیے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کےلیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔ اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔

Back to top button