اداکار علی عباس کا سوشل میڈیا پر محدود پابندیوں کا مطالبہ

معروف نوجوان اداکار علی عباس نے نئی نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کےلیے محدود پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

معروف اداکار علی عباس کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے حوالے کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں 18 سال کی حد مقرر ہے تو یقین جانیں کہ گورا بیوقوف نہیں, اس نے کچھ سوچ کر حد مقرر کی ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کےلیے 18 سال کی حد مقرر ہونی چاہیے اور ساتھ ہی اس کی نگرانی بھی کی جانی چاہیے۔

علی عباس نے کہا کہ 14 سے 15سال کی بچیاں کمرے میں بیٹھ کر ویڈیوز بنارہی ہیں تو ہم اندازہ لگا سکتے ہیں وہ بچیاں ذہنی طور پر کس سطح سے گزر رہی ہیں، ہمارے ملک میں کھانے کے لالے ہیں، بھکاریوں کی طرح ہم بھیک مانگتے ہیں، ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو نہیں، ہر بندہ ہمارا مذاق اڑارہا ہے اور انہی بچوں کے والدین سے پوچھا جائے کہ وہ بجلی کے بل کیسے ادا کرتے ہیں تو ہمیں ان والدین کی مشکلات کا اندازہ ہو۔

Back to top button