فواد چودھری پی ٹی آئی کیخلاف کھل کر سامنے آ گئے

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف کھل کر سامنے آ گئی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پارٹی کی لیڈرشپ پر تنقید نہ کرنے کے حوالے سے کالیں آ رہی ہیں۔اس لیڈرشپ کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کے امکانات نہیں۔مجھ پر 47 کیسز ہیں ،کون کہتا ہے اچھا وقت آ گیا ہے؟ایک ٹویٹ کرنے پر بھی کیسز بنائے جا رہےہیں۔کچھ لوگ پشاور سے چل کر لاہور میں جلسے کرلیتے ہیں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ  جو کہتے ہیں مشکل وقت ختم ہوگیا ہے وہ بتائے کن کیلئے ختم ہوگیا ہے؟عمران خان  کیلئے اب بھی مشکل وقت ہے۔موجودہ قیادت کے پاس کوئی پولیٹیکل حکمت عملی نہیں ہے۔لیاقت  چٹھہ کے بیان کے بعد حامد خان نے کہا کہ ہم نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف نہیں جانا۔

سابق وزیر کاکہنا تھا کہ 2011میں حامد خان افتخار چوہدری کے چرنوں میں بیٹھ گیا تھا۔اپنی پریکٹس کیلئے حامد خان نے 2013 کا الیکشن افتخار چوہدری کو دیا ۔رؤف حسن ساڑھے سات لاکھ روپے پارٹی سے تنخواہ لے رہا ہے۔موجودہ قیادت کہہ رہی ہے فلاں کیس کا فیصلہ آئے گا تو خان صاحب باہر آئیں گے۔کیا عدالتیں عمران خان کو باہر لاسکتی ہے؟ یہ کیا احمقانہ باتیں ہے۔

Back to top button