مالی سال 2023-24،ریلوے کی 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے کو گزشتہ سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی۔ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ریلوے کو  مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی۔ریلوے نے مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کاکہنا ہے کہ ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

Back to top button