پاکستان کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے: صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کریں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2023 کی مردم شماری کےمطابق پاکستان کی آبادی 2.55فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے،ہماری آبادی 2030تک 263ملین اور 2050تک 383ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہو گا۔

چہلم کے بعد پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے، اسلام آباد انتظامیہ

صدر مملکت کا کہنا تھا ہمیں تیزی سے بڑھتی آبادی کےسماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہوگا،ہماری آبادی کی اکثریت نوجوانوں پرمشتمل ہے،ہمارے نوجوان متحرک قوت ہیں جو قوم کو خوش حالی کی طرف لےجانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتےہیں،ہمیں نوجوانوں کی صحت ، معیاری تعلیماور روزگار کے مواقع تک رسائی بڑھانا ہوگی۔

صدر زرداری کا کہناتھا بڑھتی آبادی کی وجہ سے زرعی اراضی کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جارہا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز بڑھتی آبادی کے چیلنجز سےنمٹنے میں تعاون کریں۔

Back to top button