حکومت پنجاب کا 14 اگست سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبےکے تحت 2سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کو 14 اگست سے مفت سولر پینل دیے جائیں گے۔

200سے زائد اور500یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔اسی طرح500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےعوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرےگی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں کرنا ہوگی جب کہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کےذریعے ہوگی۔

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی

حکومت پنجاب نےسولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کرلیں ہیں،سولر پینلز کی فراہمی سےعوام کےبجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے،مشکل حالات ہیں تام ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Back to top button