سپریم کورٹ کے آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھاجائیگا،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دیگر وکلاء کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  سپر یم کورٹ اور آزاد عدلیہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے قانونی اور آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی کی پہنچان کو مانا گیا۔پی ٹی آئی کو خان صاحب نے 27 محنت کرکے اس مقام تک پہنچایا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ باقی 41 ایم این ایز الیکشن کمیشن جمع کروائیں۔اگر پی ٹی آئی ان کی تصدیق کرے تو وہ بھی پی ٹی آئی کے اراکین مانے جائیں گے۔ابھی تک ہمیں 41 میں سے 25 حلف نامے آ چکے ہیں۔ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا۔ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی لاپتہ ہیں۔ہمارے ایم این اے کے بھائی اور سولہ سالہ بیٹے کو اٹھایا گیا۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھ کہ  ہم سپریم کورٹ میں اس کے حلف نامے بھی جمع کروائیں گے۔اس کے سولہ سالہ بچے کی چیخیں اس کی ماں کو فون پر سنائی گئیں۔3جنوری کو سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم حلف نامہ جمع کروائیں کہ کسی کو اس کے گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا۔ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس حلف نامے پر عمل درآمد کروایا جائے۔سپریم کورٹ اب تک اٹھائے گئے کارکنان کو بازیاب کروائے۔

عاطف خان کاکہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ حکومت چل رہی ہے یا چلایا جا رہا ہے۔اس طرح ملک نہیں چلا کرتے۔ہماری یہی ریکوسٹ ہے آئین اور قانون کے بغیر ملک نہیں چلتے۔ایم۔این اے سے پارٹی چھڑانے سے کام نہیں چلے گا اب کام آگے نکل گیا ہے۔ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلائیں تب ہی یہ ملک چلے گا۔

Back to top button