اسلام آباد کی عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید دوبارہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کاکہنا ہے کہ ‏صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا،  ھم نے بغیر مزاحمت اسکو پولیس کے حوالے کیا۔یہی قانون کا احترام کرنے والوں کو رویہ ھونا چاھئے اور یہی ھم نے کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے ملزمہ صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔ محفوظ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ جج ملک محمد عمران کی جانب سے سنایاتھا۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید کے 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

Back to top button