سٹاک مارکیٹ نے 81ہزار 428پوائنٹس کی بلند سطح قائم کرلی

سٹاک مارکیٹ نے تیزی سے 81ہزار 428پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 44 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,428 جبکہ کم ترین سطح 80,743 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button