پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز میں کروڑوں کے انعامات تقسیم

وزیراعلی مریم نوازشریف کی جانب سے پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز کو کروڑوں کے کیش پرائزانعامات،سکالر شپ،گارڈ آف آنر، میرٹ کو سیلوٹ، اسناد تقسیم کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز کی لیڈرز فار ٹومارو ایوارڈز 2024 کی تقریب میں شرکت کی۔

پنجاب کے 9 بورڈز کے 138 پوزیشن ہولڈرز طلباء اور انکے اساتذہ کو 5کروڑ 86 لاکھ کے کیش انعامات دئیے، تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سی ایم اسکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےنواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل  انٹیلیجنس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز بچے جہاں تعلیم حاصل کرنے چاہتے ہیں، کریں، فیس میری ذمہ داری ہے –

 پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز کو پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں۔پنجاب پولیس کے بینڈ نے پوزیشن ہولڈرز کو سلامی پیش کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات کی، کامیابی پر شاباش دی۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ایجوکیشن سیکٹر کے سپیشل انیشیٹیوز پر طلباء کے فیڈ بیک پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر پوزیشن ہولڈرز بچوں نے پر زور تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

عثمان طاہر جپہ نے تلاوت قرآن پاک پیش کی،گورنمنٹ سکول کینٹ کی طالبہ حنفیہ خلیل نے نعت رسول مقبول پیش کی۔

گورنمنٹ ہائی سکول والٹن سکول کے طلبہ نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچو یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے ۔ یہ مٹی بہت زرخیز ہے، ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مومنٹو پیش کیا گیا۔منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے افتتاحی خطاب کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9مئی کے 12مقدمات سے ڈسچارج کردیا

 تقریب  میں موجود ڈی جی خان بورڈ کے طالب علم ضیا الحق نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پینٹنگ پیش کی۔

Back to top button