عظمی بخاری نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی بی ٹیم قرار دیدیا

بجلی ریلیف پرتنقید کے بعدوزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی بی ٹیم قرار دیدیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم کا رول کب سے ادا کرنے لگ گئی؟بھائی آپ لوگوں کو یقین کیوں نہیں ہو رہا سندھ میں پچھلے 16 سال سے حکومت آپ کی ہے مریم نواز کی نہیں۔مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈ سے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہے۔پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے ظاہر ہے وہ یہاں ہی لوگوں کو ریلیف دے سکتی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہاکہ اگر  سندھ میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے لوگوں کو بھی یہ ریلیف دیتی۔وفاقی  حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا اس بات کا آپ کی لیڈرشپ کو بھی علم ہے۔تنقید  برائے تنقید اور الزام برائے الزام کی سیاست سے نکل آئیں۔اگرآپ کو خدمت کا موقع ملا ہے تو عوام کی خدمت کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز تو پنجاب کی خدمت کریں گی اس سے انکو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔سات ماہ سے تحریک انصاف مریم نواز کے ہر عوام دوست اقدام پر تنقید کر رہی ہے۔اب پیپلز پارٹی بھی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کرے گی یہ سوچا نہیں تھا۔

کابینہ نے پرائم منسٹر ز سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کی منظوری دیدی

عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے پہلے بھی پاکستان سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا۔انشاءاللہ اب بھی مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی۔

Back to top button