اسلام آبادہائیکورٹ نےصنم جاوید کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو رہنما تحریک انصاف صنم جاوید کی جمعرات تک گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

صنم جاوید کے وکیل نے بتایا ہے کہ بار بار اسلام آباد پولیس سے پوچھا اسلام آباد پولیس کی کوئی ایف آئی آر نہیں ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا وہ حراست میں لی گئی تھی؟

حکومت کا عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان

وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ   میرے آفس کے باہر سے حراست لی گئی تھی ۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے صنم جاوید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے ،ورکنگ ڈیز میں ہم اس کا فیصلہ کریں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ صنم جاوید کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،صنم جاوید کے والدین یقینی بنائیں کہ صنم کوئی بیان ںہ دے ۔صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہےاورجمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کے دائرہ اختیار سے باہر نہ جائے ۔

Back to top button