حکومت کا عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلانے کا فیصلہ۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا حکومت نےفیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل6 کا کیس چلایا جائے، ان تیوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

عدت نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، آج سنایا جائےگا

وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کوبن مانگےریلیف دیا، فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنا ہماراحق ہے،جن خواتین کی حق تلفی ہوئی وہ سمجھتی ہیں نظر ثانی دائرکی جائے۔عطا تارڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی عائد کروانےجارہی ہے،حکومت پی ٹی آئی پرپابندی کی درخواست کرےگی،وفاقی حکومت پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کا کیس کرےگی،پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کےلیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔

Back to top button