9 مئی کیس: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانت منظور
9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023کو مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
صنم جاوید کو ایف آئی اے نے گوجرانوالا سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا
یادرہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیاتھا جس کےدوران فوجی،سول اور نجی تنصیبات کونذر آتش کیا گیا،سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیاتھا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگررہنماؤں اورکارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کےالزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کےتحت سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیاگیا تھا۔