پی ٹی آئی پرپابندی،نوازشریف نے شہبازشریف کو”فری ہینڈ“دیدیا

تحریک انصاف پرپابندی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر نے شہبازشریف کو فری ہینڈ دیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ نواز شریف سے تین روز میں تیسری بار ملاقات،نوازشریف نے پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات میں وزیراعظم شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونیوالی مشاورت میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینیر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا،محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا،پارلیمنٹ کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

Back to top button