رضاربانی نے تحریک انصاف پرپابندی کی مخالفت  کردی

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء اور سی ای سی کے رکن رضا ربانی نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی۔

رہنما پیپلزپارٹی رضا ربانی کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات جمہوریت کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔حکومت کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا اور تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔اس طرح کے اقدام سے سیاسی افراتفری بڑھے گی اور معیشت تباہ ہو جائے گی۔یہ معاشی اور سیاسی انتشار پورے جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کا ایک نسخہ ہو سکتا ہے۔

رضا ربانی کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کے اثر وفاق پر پڑے گا۔حکومت اگر فل کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے، تو آئینی طریقے پر عمل کرے اور نظرثانی کی درخواست دائر کرے۔

Back to top button