اکشے کمار نے اپنے اصل نام سے پردہ اٹھادیا

بھارتی اداکار اکشے کمار نے اپنے اصل نام سے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے انکشاف کیا کہ میرا اصل نام راجیو بھاٹیہ ہے ۔میں نے اپنی پہلی فلم ”آج“ کی شوٹنگ کے دوران نام تبدیل کیا تھا ۔فلمی ہیرو”کمار گورو“سے متاثر ہو کر اپنا نام پہلے اکشے  رکھا پھر ساتھ کمار بھی لگادیاتھا۔

دوسری جانب اکشے کمار کا اصل نام سن کر ماحوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں اکشے کماراسٹنٹ مین بھی کہلاتے ہیں کیونکہ یہ سخت روٹین ،فٹنس سے مشہور بھی ہیں۔

بھارت کی فلم فلم انڈسٹری میں متعدد فنکاروں  نے فلموں کی وجہ سے اپنے نام تبدیل کئے جن میں دلیپ اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

Back to top button