مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے اراکین نے ذاتی طور پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

صوبائی و قومی اسمبلی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے اراکین نے ذاتی طور پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

قبل ازیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔اب یہ اراکین علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں اراکین مؤقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کےخلاف فیصلہ دیاگیا۔

ان اراکین نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پرمشاورت مکمل کرلی ہےاور ان اراکین کو رٹ پٹیشن دائرکرنے کا حکم سیاسی پارٹیوں نےدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بظاہر اراکین ذاتی طور پر رٹ دائرکریں گے تاہم پارٹیوں کی در پردہ حمایت حاصل ہوگی،یہ رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کاامکان ہے۔

Back to top button