پاکستان میں 9 مئی کے دہشت گردوں کےلیے سیاست کرنے کی کوئی جگہ نہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو جماعت ملکی سلامتی اور خود مختاری کےلیے خطرہ ہو اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان میں 9 مئی کےفسادیوں اور دہشت گردوں کےلیے سیاست کرنے کی کوئی جگہ نہیں۔

 

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگرکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پاکستان میں 9 مئی کےفسادیوں اور دہشت گردوں کےلیے سیاست کرنے کی کوئی جگہ نہیں،جو جماعت ملکی سالمیت اور خود مختاری کےلیے خطرہ بن چکی اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے،شہداء کےمجسمے جلانے والےکس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟حب الوطنی کاپہلا اور بنیادی فریضہ اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ جن لوگوں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کےلیے سازش کی ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے، پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا مسلم لیگ ن فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کرنے پہنچی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہنا تھا آج بھی تمام تر مشکلات کےپاکستان کو اپنےپاؤں پر کھڑا کرنےکےلیے جدوجہد کررہے ہیں،جو شخص 9 مئی کے فسادیوں کےساتھ کھڑا ہوگا وہ ان کا سہولت کار تصور کیاجائے گا،اب کسی قسم کی غیرآئینی سہولت کاری کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا مریم نواز کا مشن خوش حال پنجاب،روشن پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سےکارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی،خیالی پلاؤ او فلسفے جھاڑنےمیں پی ٹی آئی کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ مریم نواز کی حکومت کی فکرکرنے کےبجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے، خیبر پختونخوا کے عوام کو 11سال سےسونامی،تبدیلی،نئے پاکستان کےنام پر جھانسے دیے جا رہے ہیں،تعلیم،صحت، انفرا اسٹرکچر اور روزگار پی ٹی آئی کی کبھی ترجیح نہیں رہی۔

Back to top button