خلیل الرحمان کو لوٹنے والے ملزمان پکڑے گئے

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو لوٹنے والے خاتون سمیت 4ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سندر پولیس نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اغوااور ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمہ خاتون آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا تھا ۔ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور  اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے۔ بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے  اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔

Back to top button