پنجاب اسمبلی:اپوزیشن کی عدم شرکت ، کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے  گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی  عدم شرکت پر سپیکر برہم،کورم کی نشاندہی پراجلاس ملتوی کردیاگیا۔

تفصلیات کے مطابق سپیکر محمد احمد خان نے اپوزیشن کے رویے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ قانون سے ایڈوائس مانگ لی کہ اجلاس پر اٹھنے والے دو کروڑ اکہتر لاکھ کے اخراجات پر کیا کارروائی کی جائے۔

 سپیکر نے ٹی اے ڈی اے کے حصول کےلئے بائیکاٹ کے باوجود خاموشی سے حاضری لگانے والے اکسٹھ ارکان کی فہرست بھی ایوان میں پڑھ دی سپیکر کاکہناتھاکہ ہائوس کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ایسی مجرمانہ حرکت برداشت نہیں کیجائے گی ۔

اپوزیشن اپنے ہی طلب کردہ اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس کے آغاز پر ہی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان برہم ہو گئے  بولے کہ یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا، ایک دن کے اجلاس پر دو کروڑ اکہتر لاکھ روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں، افسوس اپوزیشن نے غیر سنجیدگی دکھائی ، اسی اثناء میں حکومتی رکن ملک ارشد نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اجلاس پانچ منٹ کےلئے ملتوی کردیا گیا۔

 دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن اپنی ریکوزیشن پر اجلاس بلاکر خود نہیں آئی چاہئے تو تھا وہ آکر فلور پر عوامئ مسائل پر بات کرتے ایک طرف اپوزیشن باہر بیٹھ کر گالیاں دیتے ہیں۔

 تو دوسری طرف اجلاس بلاکر سرکاری خزانے سے کروڑوں کے اخراجات کروائے جا رہے ہیں، محکمہ قانون سے چوبیس گھنٹوں میں ایڈوائس مانگی ہے کہ جو اجلاس پر کروڑوں اخراجات آئے ہیں اس پر کیا کارروائی کی جائے، سپیکر نے خاموشی سے ٹی اے ڈی اے کے حصول کےلئے حاضری لگانے والے اپوزیشن کے اکسٹھ ارکان کی فہرست بھی ایوان میں پیش کردی جن میں امیر محمد خان، محمد احسن ، اسماعیل سیلہ، اعجاز بخاری، نادیہ کھر، وقاص مان سلمان شاہ خالد ،سونیا شاہ اور دیگر ارکان شامل تھے، ان ارکان کے خلاف بھی سنگین جرم کے تحت کارروائی کےلئے بھی محکمہ قانون سے ایڈوائس مانگ لی گئی،

سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا۔

Back to top button