دبئی ایئرپورٹ پرگرفتار نہیں ہوا،راحت فتح علی کی تردید

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری  کی تردید کردی ۔

گلوکار راحت فتح علی نے کہا کہ دبئی میں ہیں لیکن گرفتار نہیں ہوئے۔ سابق سیکرٹری کو برطرف کیاتھاجس نے میرے خلاف درخواستیں دے رکھی تھی۔مجھ سے سوال جواب کئے گئے درخواستیں دی گئیں ہیں وہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔میں  گرفتار نہیں ہوا اور نا ہی ایسا واقعہ ہوا ائیرپورٹ پر عام سی چیکنگ اور سوال جواب ہوئے اب اپنا کام کر رہ ہوں۔

میوزک ڈائریکٹر فاروق راؤ نے کہا کہ راحت فتح علی خان دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کر رہے ہیں ۔راحت فتح علی خان کے حوالے سے سب خبریں غلط چل رہی ہیں۔

Back to top button