10ایل ڈی آئی کمپنیوں کو 54 ارب کی چھوٹ پروزیراعظم کاایکشن

وزارت انفارمینش ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے  کیطرف سے 10ایل ڈی آئی کمپنیوں کو 54 اربوں روپے کی چھوٹ پروزیراعظم نے سخت ایکشن لے لیا۔

 وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے خط لکھنے والے سیکرٹری کوعہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ مذکورہ خط میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے خط کو بھی واپس لےلیا گیا۔

10 کمپننیوں کو مجموعی طور پر 54ارب روپے کی چھوٹ دینے پر وزیراعظم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلیکام کیپٹن (ر) محمود کو عہدے سے ہٹا کر او ایس دی بنا دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے گزشتہ روز ایک اجلاس  میں اعلی حکام سے  10 کمپنیوں کو یو ایس ایف فنڈ کی مد میں قابل ادائیگی رقم میں 50 فیصد رقم جمع کروانے کا لیٹر جاری کرنے پر باز پرس کی اور حقائق کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی اے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ یہ کمپنیاں گزشتہ کئی سال سے ادائیگیاں نہیں کررہیں، ان کمپنیوں کے زیادہ تر لائسنس میں ختم ہورہے ہیں، ہمارے پاس آپشن ہے کہ ان سے رقم وصول کریں اور انکے لائسنس رینیو کریں ،جو کمپنیاں رقم نہ دیں انکے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں، وزیر مملکت کا سیکرٹری آئی ٹی سے ایل ڈی آئی کو 54ارب روپے کی چھوٹ پر استفسارات پر سیکرٹیر کوئی جواب نہ دے سکے جسکے بعد انکو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔

Back to top button