پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

 

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر 9 کارکنوں کامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نے اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نےدرخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، ایف آئی اے نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر عدالت میں پیش کیاتھا۔پراسیکیوٹر نےعدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ابھی تک ریکور نہیں ہوئے جی میل لاگ ان کرناہے،تنخواہ دار لوگ واٹس ایپ گروپ چلارہے ہیں بیرون ملک سےلوگ بھی شامل ہیں،ملزمان کےموبائل فون سےجعلی اکاؤنٹس بھی ملے ہیں۔ایف آئی اے پراسکیوٹر نے مزیدکہاکہ روف حسن میڈیا سیل کو ہیڈ کرتےہیں وہ ہی ہدایات دیتےتھے،عدلیہ اور انتظامیہ کےخلاف مہم چلائی گئی، جبران الیاس بیرون ملک بیٹھاہے،ہمارےپاس ایک ہی ٹیکنکل ایکسپرٹ ہے،مذید وقت درکار ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کوبتایاکہ تمام الزامات بےبنیاد ہیں، ملزمان کو مقدمے سےڈسچارج کیاجائے، وکیل علی بخاری نےکہا کہ نائب قاصد،استقبالیہ پر بیٹھے شخص یا سکیورٹی گارڈ سےکیا برآمد کرنا ہے؟بندےکا جسمانی ریمانڈ لےکر کیا کرنا ہے؟موبائل فون تو ان کےپاس موجود ہیں۔

پراسکیوٹر نےکہاکہ ملزم کےبھاگنے کاخدشہ ہوتو وارنٹ کےبغیر بھی گرفتارکیا جاسکتاہے، ریمانڈ کامقصد صرف ریکوری نہیں ہوتا، تحقیق کےلیے بھی لیاجاسکتا ہے،ہم یہ نہیں کہتےانہیں سزا دلانی ہے، صرف یہ کہتے ہیں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Back to top button