پولیس نے اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار کرلیا

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی ورکر انیلا ریاض عرف نیلی پری کو گرفتار کرلیا۔

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، وفاقی کابینہ کی ’حرمت پرچم‘ مہم

پولیس نے طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث انیلہ ریاض عرف نیلی پری کوگرفتار کرلیا۔ مقدمہ انیلہ ریاض اور ان کےنامعلوم ساتھیوں کےخلاف درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کےمطابق خاتون کی تلاش کےلیے پولیس نے لوہاری میں گھر پر چھاپا مارا تھا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کےصدر طاہر انجم کی جانب سے دائر ایف آئی آر کےمطابق انیلا ریاض المعروف نیلی نےجان سےمارنے کی دھمکیاں دیں اورمیرا گریبان پکڑلیا،خاتون نےمیری قمیص پھاڑ دی تاہم میں نےمزاحمت نہ کی۔میرے گارڈز نےخاتون کو ہٹنے کےلیے کہاتو اچانک چھ سات افراد وہاں آ گئے،میں نے بمشکل وہاں سےگاڑی بھگائی اور اپنی اور فیملی کی جان بچائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کےباہر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کر دی تھی۔

Back to top button