دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے : وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ طے کرچکے  کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ریاست کی رٹ ہرصورت برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ صوبے میں گورننس کی بہتری کےلیے کوشاں ہیں، گورننس،امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑےچیلنجز ہیں، بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کر چل رہے ہیں، بلوچستان کو در پیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کےلیے تیار ہیں۔

خیبرپختونخوا : مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، چار خوارج ہلاک

سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نےمزید کہاکہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، طے کرچکے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ریاست کی رٹ ہرصورت برقرار رکھی جائے گی۔

Back to top button