خیبرپختونخوا : مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، چار خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں مہمند میں سکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ چار خوارجی ہلاک۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پرحملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سےکیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کانقصان پہنچانے سےپہلے ہی ہلاک کردیا گیا، ہلاک حملہ آوروں کےقبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر،اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیاگیا۔

فتنۃ الخوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

پاک فوج کے تعلقات عامہ کےمطابق علاقے میں کسی اور خارجی کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن بھی کیاگیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگ ردی کےناسور کو جڑ سےاکھاڑ پھینکے کےلیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

Back to top button