ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کا کیس : فیصلہ صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی

امریکی عدالت کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کےکیس کافیصلہ صدارتی انتخاب کےبعد تک ملتوی کر دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے عدالت سےفیصلہ ایک بار پھر ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔فیصلے میں 26 نومبر تک تاخیر ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے ایک اہم فتح تصور کی جارہی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات :  روسی صدر پیوٹن نے کاملا ہیرس کی حمایت کردی

پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ جنسی تعلق چھپانے کےلیے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو دی گئی رقم ظاہر نہیں کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو متعصبانہ قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ کیس مسترد کیا جاناچاہیے۔

Back to top button