فتنۃ الخوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ فتنۃ الخوارج کےخاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے۔

راولپندی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے،یہ دن ان تمام شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نےاپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ان جان نثاروں کوجتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائےکم ہے۔

سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں : آرمی چیف

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ یہ دن ہماری اس قومی حمیت کی یاد دلاتاہے، جس سےسرشار ہوکر عظیم قوم نےطاقت کےزعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملادیے تھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،ہم نے 77 سالہ تاریخ میں اپنےعمل سے ثابت کیاہے کہ پاکستان اپنےہمسایہ کےخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، پاکستان کی سرحدیں امن کی سرحدیں ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہم دشمنوں کےناپاک عزائم کو بارہا شکست دی ہے لیکن ان کےمذموم ارادےآج بھی پاکستان کے وجود کےلیے خطرہ ہے، ہم دہشت گردی کاسر مکمل طور پر کچلنے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔ جہاں جہاں فتنۃ الخوارج اور ان کےسہولت کار موجود ہیں،ان کےمکمل خاتمےتک افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے آپریشنز جاری رکھیں گے، اس کےلیے قومی اتفاق رائے موجود ہے،ہم اس مقصد میں جلد سرخروہوں گے۔

Back to top button