حکومت کو مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرنا ہوگا  : عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کا کہنا ہے کہ  حکومت نے اپنےکیسز کےلیے این آر اوٹو لیا ہے، عمر ایوب عمران خان کے خلاف بوگس کیسز بنائے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ نیب ترامیم کے والے سے عدالتی فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت کریں گے، عمران خان کا ملٹری ٹرائل سے کوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی منشا کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا تھا، جنرل باجوہ کو بھی اس معاملے میں سامن ےلایا جائے،ہمارے دور حکومت میں فیض حمید کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔

فتنۃ الخوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

عمر ایوب کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو کسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے اسمبلی میں آئی تھی۔اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سےمذاکرات کےحوالے سے عمر ایوب نےبتایا کہ مذاکرات محمود اچکزئی کی کسی جگہ ابھی سیریس بات نہیں ہوئی، عمران خان نےمحمود اچکزئی کوبات چیت کا اختیار دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیارنہیں ہے، یہ ہائبرڈ سسٹم چل رہا ہے، حکومت اگرسیریس ہےتوبانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی کےکیسزختم کرے اور حکومت بات چیت سےپہلےماحول کوبہترکرے۔

8ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ ہرحال میں ہوگا جبکہ جے یو آئی کے حکومت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود کہہ چکےحکومت میں شمولیت سیاسی موت ہوگی، جس نےبھی اس حکومت کےساتھ اتحاد کیا وہی خود ہی سیاسی موت مرےگا۔

Back to top button