اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 8 ستمبر جلسے کا مقام تبدیل کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو پسوال سنگجانی میں ہونےوالے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق اب پی ٹی آئی کا جلسہ مویشی منڈی سنگجانی کےمقام پر ہوگا۔ پی ٹی آئی کےجلسے کی جگہ کو پولیس نےگھیر لیا،سامان کی منتقلی بھی روک دی،پولیس نےجلسے کےلیے لایا گیا سامان قبضے میں لےلیا۔اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصرک ا پولیس اہلکاروں سےسخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔

حکومت کو مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرنا ہوگا  : عمر ایوب


یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کےلیے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کیاتھا۔این او سی میں شرط رکھی گئی تھی کہ جلسے کےشرکاء اسلام آباد کےشہریوں کےبنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کوبلاک نہیں کیاجائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہوکر 7 بجے ختم ہوجائےگا، جلسے کےمنتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کےپابند ہوں گے۔

Back to top button