نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو 43.23 ارب روپے کی فراہمی کےلیے نیشنل نیپرا نے ملک بھر میں ستمبر سے نومبر تک کےلیے بجلی کےنرخوں میں 1.743 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دےدی ہے۔

نیپرا نے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کےلیے صلاحیتی چارجز میں تبدیلی،متغیر آپریشن اور مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کےاستعمال کےچارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس، اور ترسیل و تقسیم کےنقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کےاثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیاہے۔

حکومت کو مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرنا ہوگا  : عمر ایوب

نیپرا کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24کی چوتھی سہ ماہی کےلیے 4323 ارب روپے کی مثبت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین ماہ یعنی ستمبر سے نومبر 2024 کے دوران 1.7432 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ کےیکساں نرخ پر لاگو ہوگی،یہ اضافہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔یہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کےصارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

نیپرا کا بتانا ہے کہ منفی ایڈجسٹمنٹ 0.3692 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ لائف لائن صارفین، ایسےگھریلو صارفین جو 300 یونٹس تک استعمال کرتےہیں، الیکٹرک گاڑیوں کےچارجنگ اسٹیشنز، تمام کیٹیگریز کے ری پیڈ بجلی صارفین جو پری پیڈ ٹیرف کےلیے منتخب ہوئےہیں، اور تمام ڈسکوز کے زرعی صارفین کےعلاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہوگی۔

Back to top button