پیرس پیرا لمپکس : پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیاجب کہ ازبکستان کےایتھلیٹ نےچھپن اعشاریہ صفر تین میٹر کےساتھ گولڈ میڈل پایا۔

پاکستان کے حیدر علی نے آخری کوشش میں باون اعشاریہ پانچ چار میٹر دور ڈسکس پھینکی تھی،پہلی تھرو ان کی باون اعشاریہ دو آٹھ میٹر رہی تھی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوشش فاؤل قراردی گئی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ : اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نےایف سینتیس کیٹگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں یہ میڈل اپنے نام کیاہے۔ حیدر علی نےٹوکیو گیمز میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں باون اعشاریہ دو چھ میٹر کےساتھ گولڈ میڈل جیتاتھا۔ حیدر علی نے دو ہزار آٹھ بیجنگ گیمز کےلانگ جمپ ایونٹ میں سلور میڈل لیا، دو ہزار سولہ ریو پیر المپکس گیمز میں برانز میڈل پایا تھا۔ یہ ان کا پیرالمپکس گیمز میں مجموعی طورپر چوتھا میڈل ہے۔

Back to top button