سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں، انہوں نے کہاکہ ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے حوالے سےخصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر اعظم نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگارپر پھول رکھے۔تقریب میں حکومتی شخصیات،عسکری حکام اور شہداء کی فیملیز نےشرکت کی۔

تقریب سےخطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا تھا کہ یوم دفاع  کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہداء کےدرجات کی بلندی کےلیے دعا گو ہوں، آج شہداء اور ان کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نےکہا کہ قربانیوں کاسلسلہ دہشت گردوں کےخاتمے تک جاری رہےگا، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سےلکھی جائیں گی،دہشت گردوں کےلیے زمین تنگ کردی جائے گی، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گےان کی سرکوبی کریں گے،دہشت گردوں کو جہاں پائیں گےان کوختم کریں گے۔

روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک ہے : آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کاکہنا تھا کہ معاشرتی و سماجی معاملات میں اخوت،ہم آہنگی، برداشت اور بردباری کامظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سےبالاتر رہ کر آئین پاکستان کےمطابق اقلیتوں کےحقو ق کا مکمل تحفظ کریں،سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنےدیں۔

آرمی چیف کا کہناتھاکہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا کہ قومی یکجہتی کمزور کرنے کےمذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کےپھیلاؤ میں غیر ملکی طاقتوں کو باورکرانا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرناجانتے ہیں، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔

Back to top button