عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کردیا

عمران خان نے پارٹی اسٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کرلیے۔ذرائع کےمطابق عمران خان نے پارٹی کےپارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کردیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کولیڈ کریں گے۔

عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئےانہیں سیکرٹری جنرل نامزد کردیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے : وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

اس کےعلاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیاجائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اورانتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

Back to top button