جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، وفاقی کابینہ کی ’حرمت پرچم‘ مہم

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کےحملے اور قومی پرچم اتارنے کےواقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کےارکان کی جانب سے ’حرمت پرچم‘ مہم کا آغاز کردیاگیا۔وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کےہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

 

عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کےلیے ہے؟ عظمیٰ بخاری

وفاقی وزراء اسحٰق ڈار،اعظم نذیر تارڑ،خواجہ آصف اویس لغاری،عبدالعلیم خان،رانا تنویر،عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا نے قومی پرچم کےہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کیں۔ کابینہ اراکین نےسوشل میڈیا پر قومی پرچم سےوالہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہناتھا کہ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے،پاکستانی پرچم قوم کےاتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگست پاکستان کی آزادی کامہینہ ہے،  ’حرمت پرچم‘ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے۔

Back to top button