عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کےلیے ہے؟ عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کےلیے ہے؟۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمبینہ ویڈیو پر کارروائی کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عظمیٰ بخاری نےدرخواست میں ایف آئی اے،وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نےدرخواست گزار کی ٹوئٹر پرجعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں،پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ فلک جاوید کانام ای سی ایل میں ڈالنےاور ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کاحکم دے کررپورٹ طلب کرے۔

عمران خان نے جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہوگئی: رانا ثنااللہ

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک نازیبا ویڈیوپرمیری تصویر لگاکر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا،میری تصویر کو ٹوئٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کےلوگوں نے وائرل کیا،چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور ایک خاتون ہیں،میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کےطور عدالت سے انصاف لینےآئی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نےکہاکہ کچھ 9 مئی کی دہشت گرد بہنوں کو ہیرو بناکر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی دو خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9 مئی کی دہشت گردوں کوکہا جارہا ہےیہ قوم کی بیٹیاں ہیں،ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں،ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سےپوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہ یا کسی اور کےلیے بھی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہاں لاہور ہائی کورٹ ہی بیٹھی ہوں، دیکھتی ہوں کتنی دیر میں نمبرلگتا ہےاور سناجاتا ہے،قوم کی بیٹیاں صرف مخصوص پارٹی کی ہیں یاباقی بھی قوم کی بیٹیاں ہیں؟ہم قانونی کارروائی کرتےہیں تو آگےنہیں بڑھنےدی جاتی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مجھ سے پہلےحنا پرویز بٹ،ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز پھیلائی گئیں،عاصمہ شیرازی اور غریدہ فاروقی کےخلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، کیاسب قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟ان کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کےلیے کوششیں کررہی ہیں،عدلیہ کابھی فرض ہے کہ خواتین اور بچیوں کوتحفظ دے،آج میں یہاں لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کےلیے کھڑی ہوں،میں ان خوش قسمتوں میں سے تو نہیں جن کانمبر 3 منٹ میں لگ جائے،اس وقت پوری قوم انصاف کادہرا معیار دیکھ رہی ہے۔انہوں نےکہاکہ میری تصاویر رات کوسوشل میڈیا پرپھیلائی گئیں اور آج میں صبح یہاں ہائی کورٹ کھڑی ہوں،عدالت سےاستدعا ہے ایف آئی اے کوکارروائی کرنے کےلیے کہاجائے،میں اگر خود ایف آئی اے کو کہتی تو نوٹس 5 منٹ میں معطل ہوجاناتھا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ جو مہم چلارہے ہیں ان لوگوں کا ای سی ایل میں نام ڈالاجائے،نازیبا مواد کی مہم کچھ اوورسیز لوگ بھی چلارہے ہیں،میں سوشل میڈیا بریگیڈ کےسامنے سرنڈر کرنےوالی نہیں ہوں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نےمزید کہاکہ ہماری درخواستوں کےوقت عدالتوں میں چھٹیاں چل رہی ہوتی ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق ان کےلیے چھٹی کےباوجود بھی بیٹھے ہوتے ہیں،جو جو فنکار پی ٹی آئی کےساتھ کھڑا ہے صرف اس کی عزت محفوظ ہے۔

Back to top button