بجلی کی قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کےلیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافےکا امکان ہے۔اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

عمران خان نے جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہوگئی: رانا ثنااللہ

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیاہے اس حوالےسے نیپرا اس درخواست پر 31جولائی کو سماعت کرےگی۔

درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری کر دیاجائے گا۔

یاد رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے  بجلی کی قیمت میں پہلے 2.10 روپے کا اضافہ طلب گیاتھا،جس کےبعد درخواست میں ردوبدل کرکےاسے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کردیاگیا ہے،جس کی وجہ سے اب قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ بڑھنےکا امکان ہے۔

Back to top button