عمران خان نے جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہوگئی: رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پیرس میں پاکستانیوں کےجلسے سےخطاب میں عمران خان کی سوچ جمہوری نہیں،آمرانہ اور فسادی ہے۔عمران خان اسٹیبلشمنٹ کےراج دلارے تھےتاہم جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ اس حدتک نہیں جاناچاہتی تھی۔

عدالت سے سوال ہے کہ سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سیاسی جماعت کہا جا سکتا ہے؟ عرفان صدیقی

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ  وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، عمران خان مقابلے کے بجائے استعفے دے کردوڑ گئے انہوں نےاس موقع پربیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشت گردی سےنمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

Back to top button