پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پنجاب میں دفعہ ایک سو چوالیس کےنفاذ کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سےاظہرصدیق نے دائرکی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ،جلسوں،احتجاج پرپابندی

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کےپر امن احتجاج کو روکنے کےلیےدفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

دائر درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے اور پٹیشن کےحتمی فیصلہ تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیاجائے۔

Back to top button