قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے : عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت ڈوب چکی ہے،قوم نئے عام انتخابات کی تیاری کرے، نئے الیکشن سےہی ملک ترقی کرےگا۔

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کے فیصلے کاخیرمقدم

اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کےبعد گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نےکہا کہ ن لیگ کی حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنےسامنے لاناچاہتی ہے تاہم پی ٹی آئی اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر ایسا ہونےنہیں دیں گے۔انہوں نےکہاکہ 9 مئی اور 18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئیں ہیں، عمران خان اس کےلیے خود عدالت میں کیس دائرکریں گے۔

Back to top button