منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی مدد کریں: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہکہ منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی مدد کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہاکہ بجلی کےشعبے میں اصلاحات سےاربوں روپے کی چوری کےخاتمے کےلیے کوشاں ہیں،حال ہی میں غریب و متوسط طبقے کوبجلی کےبلوں میں بڑا ریلیف فراہم کیا۔

قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے : عمر ایوب

وزیر اعظم نےکہاکہ خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ضم شدہ اضلاع میں صحت وتعلیم کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔وزیر اعظم نے اسحٰق ڈار کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کےلیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دےدیا۔

Back to top button