190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح کرنے کی آخری وارننگ دیتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال "ڈائٹ پلان” ہے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، سماعت کے آغاز پر عمران خان  اوبشریٰ بی بی کوکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے سماعت میں ایک گھنٹےکا وقفہ کیا، ایک گھنٹے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سینیئر وکلا راستے میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔

عدالت نے کہا کہ سماعت دس بجےمقرر تھی ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے باوجود وکلاء صفائی عدالت حاضر نہیں ہوئے، ریفرنس کے تفتیشی افسر دوسری مرتبہ حاضر ہورہےہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی وکلا صفائی کو استغاثہ کے گواہان پر جرح کرنے کےلیے آخری وارننگ دیتے ہوئے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Back to top button