اداکار طاہر انجم تشدد کیس: ملزمہ انیلہ ریاض نے معافی مانگ لی

مزاحیہ اداکار طاہر انجم تشدد کیس میں کینٹ کچہری لاہور نےملزمہ انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،ملزمہ نے اداکار طاہر انجم سے معافی مانگ لی جس پرانہوں نے معاف بھی کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم احمد نے پولیس کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس نے ملزمہ انیلہ ریاض کوجوڈیشل مجسٹریٹ کےروبرو پیش کیا۔عدالت نےپولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی

یاد رہے کہ مزاحیہ اداکار طاہر انجم کومبینہ تشدد کانشانہ بنانے پرملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نےمقدمہ درج کیاتھا۔ مقدمے میں چوری اور دھمکیوں سمیت دیگردفعات لگائی گئی ہیں۔پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہناتھا کہ طاہر انجم عمران خان کےخلاف سوشل میڈیا پرپوسٹیں شیئرکرتے تھے اور انہیں دیکھ کر طیش میں آگئی۔ملزمہ انیلہ عرف نیلی پری کا کہناتھا کہ انہوں نے طاہر انجم کو مارنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اورانہوں نے طاہر انجم کو تھپڑمارے۔

دریں اثنا انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ یاسر چیمہ نےبتایا ہےکہ ملزمہ انیلہ عرف نیلی پری نےمعافی مانگ لی جس پر اداکار طاہر انجم نے انہیں معاف بھی کردیا۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کےسامنے پیش ہوکر اداکار طاہر انجم نےتحریری طور پر معافی نامہ جمع کروادیا۔

ذرائع کےمطابق انیلہ ریاض عرف نیلی پری کی فیملی نے اداکار طاہر انجم سےگھر میں جاکر معافی مانگ لی،وقوعہ کےبعد انیلہ ریاض خود بھی اداکار طاہر انجم سے معافی مانگنے گئی تھی،اس وقت غصے میں ہونے کی وجہ سے طاہر انجم نے انیلہ ریاض کو معافی نہیں دی،بعدازاں فیملی کی طرف سےمعافی مانگنے پر اداکار نے معاف کردیا۔

واضح رہے کہ انیلہ ریاض عرف کو آج عدالت نےجوڈیشل بھجوا دیا ہے۔وکیل کی طرف سے معافی نامہ عدالت میں پیش کرنے کےبعد انیلہ ریاض کو رہائی مل جائے گی۔

Back to top button