قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گرد جہنم واصل

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،2دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔دھشتگرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

اسلام آباد میں بغیراجازت جلسوں پرپابندی،صدرنےبل پردستخط کردیئے

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود کسی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔۔

Back to top button