اسلام آباد میں بغیراجازت جلسوں پرپابندی،صدرنےبل پردستخط کردیئے

صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسوں پرپابندی کے بل پر دستخط کردیئے۔جلسوں پرپابندی سے متعلق قانون کا گزٹ نوٹیکفیشن جاری  کردیاگیا۔

صدر کے دستخطوں سے قانون بننے والے نئے ایکٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے۔نئےایکٹ کےتحت اسلام آباد میں جلسےجلوسوں کو ریگولیٹ کیاجائےگا۔بغیراجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کوئی جلسہ نہیں کیا جا سکے گا۔اسلام آباد میں جلسے جلوس مخصوص مقامات پر ہی منعقد ہوسکیں گے۔مخصوص مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت مجسٹریٹ سے لینا ہوگی۔

اسلام آباد کے ریڈ زون اور ہائی سیکیورٹی زون میں جلسے جلوسوں کی مکمل پابندی عائد ہوگی۔قومی سلامتی اورعوامی تحفظ کیلئےخطرہ بننےوالےاجتماعات پرپابندی لگائی جا سکےگی۔نئےایکٹ کےتحت غیرقانونی اجتماع پر آرگنائزر اور شرکت کرنے والوں  کو بھی سزا ہوگی۔غیرقانونی اجتماع کا حصہ بننے والوں کو 3 سال تک قید،جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گرد جہنم واصل

اگر کسی کو 3 سال یا زائد کی سزا ہو چکی ہو تو دوبارہ جرم پر 10سال تک قید کی سزا ہوگی۔

Back to top button