سرکہ کے استعمال سے وزن کم کیاجا سکتا ہے،ڈاکٹرز

ڈاکٹرز کہنا کہ سیب کا سرکہ ہاضمے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر اس سے وزن بھی کم کیا جا سکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق معدے میں تیزابیت کو متوازن کرتا ہے اور کھانے کے بعد بھاری پن کو کم کرتا ہے۔سرکہ میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو بڑھا سکتے ہیں اور بھوک کو کم کر کے وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ خاص طور پر سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کے لیے مشہور ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرکہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

سرکہ میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو کھانے کو محفوظ رکھنے اور مختلف انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔سرکہ کا استعمال جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اسے چہرے پر لگانے سے کیل مہاسے کم ہو سکتے ہیں اور جلد کی صفائی بہتر ہو سکتی ہے۔

سبزی ”پالک“وٹامنز اور منزلز سے بھرپور قرار

سیب کا سرکہ بالوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے اور خشکی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔سرکہ کا مستقل استعمال دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔خاص طور پر بالسامک سرکہ میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم کے خلیات کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

Back to top button