وفاقی وزارتوں میں ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

 حکومت نے وفاقی وزارتوں سے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے کمیٹی کی سفارش پر  وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کو کیڈ ڈویژن کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وفاقی کابینہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن کو ذمہ داری سونپ دی۔

تمام وزارتوں سے مالی، خاکروب، پلمبر کی آسامیاں آوٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔تمام وزارتوں میں ایک سے 16 گریڈ تک آسامیاں کا حجم ہنگامی بنیادی پر کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

تمام عارضی اسامیوں کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔تمام جنرل اور نان کور سروسز کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔

Back to top button